153ای بی کے علی اکبرکی لاش نہرسے برآمد، ممتازبی بی ، اویس سمیت4ملزموں کیخلاف مقدمہ
عارفوالا(تحصیل رپورٹر)بیوی کے آشنا نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اس کیخاوند ابدی نیند سلا دیا ،نواحی گاؤں 153 ای بی کا رہائشی علی اکبر رات کے وقت موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ چک 155 ای بی کے قریب اویس نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کر دی،ملزمان علی اکبر کوشدید زخمی حالت میں نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے،وہاں پر موجود لوگوں نے نہر سے باہر نکالا تو علی اکبر دم توڑ چکا تھا،مقتول علی اکبر کی بیوی ممتاز بی بی کے ملزم اویس کے ساتھ ناجائز مراسم تھے، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی،ملزم اویس نے مقتول کی بیوی ممتاز بی بی کے ایماء پر اسے قتل کر دیا،تھانہ صدر نے مقتول کے بھائی اختر علی کی مدعیت میں اویس ، اسکے2نامعلوم ساتھیوں اور ممتاز بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔