خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

قصور(خصوصی رپورٹ) کھڈیاں کے نواح میں خاوند نے بیوی کو مبینہ طورپر قتل کردیا، ڈھولن ہٹھاڑ کے رہائشی خالد محمود نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ میری 28سالہ بھانجی انیسہ بی بی کی شادی جعفر اقبال میو کے ساتھ ہوئی تھی، مبینہ طورپر اْس کے خاوند نے اْسے قتل کردیا ہے ،خاوند کا اکثر گھر میں مقتولہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔