خاتون اورمبینہ آشناکی لاشیں گھرسے برآمد

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)کوٹ عبدالمالک کے علاقے صوفی بازار میں خاتون اپنے مبینہ آشناکے ہمراہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پرویز احمد کی بیوی اپنے 30 سالہ آشنا وسیم کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دونوں مردہ پائے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔