خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

  زینب بی بی 4 بچوں کی ماں تھی ،خاوند،دیوراورساس نے مل کر تشدد کیا ، مقدمہ درج
پتوکی ( خصوصی رپورٹ )خاوند نے اپنی بیوی پر اہلخانہ کے ساتھ مل کر وحشیانہ تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتولہ پھول نگر کے نواحی گا ئوں بھگیانہ کلاں کی رہنے والی تھی، زینب بی بی چاربچوں کی ماں تھی، خاوند نے محلے میں مشہور کر دیا کہ اس کی بیوی بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئی ہے،زینب بی بی کی والدہ، اس کے بھائی کے آنے پر زینب بی بی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے، مقامی پولیس نے مقتولہ کی والدہ بشیراں بی بی کی درخواست پر زینب بی بی کے خاوند، دیورعاشق اور ساس زبیدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ملزم موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ پھول نگر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔