نشئی خاوند نے بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

ملزم نے بیوی پرنیند کے دوران تیز دھار آلہ چلادیا،نشے کی حالت میں پکڑا گیا ،ہسپتال داخل 
کھچی والا ( خصوصی رپورٹ)نواحی چک نمبر 230 نائن آر میں نشئی خاوند نے آئے روز جھگڑوں پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا ، متوفیہ 4 بچوں کی ماں تھی ملزم واردات کے بعد گھر سے فرار ہوگیا جسے پولیس تھانہ کھچی والا نے قلیل وقت میں قریبی فصلوں سے گرفتار کرلیا۔ملزم بارے اطلاعات ہیں کہ نشے کے انجکشن لگاتا تھا اور آئے روز اپنی بیوی سے ناجائز جھگڑا کرتا تھا اور قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔گزشتہ رات بھی ملزم کا اس سے جھگڑا ہوا اور رات کے آخری پہر نیند کے دوران بیوی کی گردن تیز دھار آلے سے کاٹ دی ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کرکے آلہ قتل اورشواہد اکٹھے کرلیے جبکہ ملزم نے گرفتاری کیوقت بھی نشہ آور چیز پی ہوئی تھی جسے پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس میں داخل کروادیا گیا تاہم ملزم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے۔ایس ایچ او تھانہ کھچی والا کاکہناہے کہ قتل کی تفتیش جاری ہے، مقتولہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔