چنیوٹ:خاوند نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی قتل کر دی

 ارشاد بی بی گھر سے بھاگ گئی تھی، ملزم صلح کرکے اسے واپس لایا تھا
چنیوٹ(خصوصی رپورٹ)خاوند نے غیرت کے نام پربیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ موضع مہتے میں مبینہ طور پر خاوند نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی 40 سالہ ارشاد بی بی کو قتل کر دیا،ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر منتقل کر دی جبکہ تھانہ رجوعہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آرکے مطابق مقتولہ کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ گئی تھی جس کے بعد اس کا شوہر صلح کر کے اسے گھر واپس لے آیا تھا اور گزشتہ روز اس نے ارشاد بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔