اوکاڑہ ( خبر نگار ) مزدا منی بس کی ٹریکٹر ٹرالی سیٹکرکینتیجہ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ریسکیو1122کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، بتایا گیا ہے کہ ستگھرہ روڈ چک نمبر 25 ٹو آر کے قریب تیز رفتار مزدا منی بس ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،زخمیوں میں 44 سالہ شمیم،25سالہ فرزانہ اور 37 سالہ ندیم شامل ہیں۔