کار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی، بچی،خاتون جاں بحق

3 افراد آفاق احمد، شازیہ بی بی زوجہ باسط علی، 7 سالہ عبدالمیز شدید زخمی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) 84 ڈی کے قریب تیز رفتار کار آگے جاتے ٹریکٹر ٹرالی میں جا لگی، حادثہ میں 2 سالہ زہرا فاطمہ دختر باسط علی موقع پر جاں بحق جبکہ 35 سالہ خاتون صغراں بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی اور 3 افراد 25 سالہ آفاق احمد ولد فاروق احمد، 34 سالہ شازیہ بی بی زوجہ باسط علی، 7 سالہ عبدالمیز ولد باسط علی شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے ڈ یڈ باڈی اور شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا، حادثہ کا شکار گاڑی بہاولنگر سے لاہور جا رہی تھی، گاڑی میں موجود فیملی کا تعلق لاہور اور ساہیوال سے ہے۔