تلونڈی:موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر ا گئی 2نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقہ تلونڈی میں موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق، 2شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تلونڈی کے نواح قصورروڈ پر دیو کھارہ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار عبید الرحمن اور حمزہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زوہیب اور محسن زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر الہ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور موٹر سائیکل پر زائد افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔