ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر،نوجوان ہلاک

چک امرو (خصوصی رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں شکرگڑھ کا نوجوان جاں بحق ہوگیا، موضع ملہہ کے خالد کاجواں سالہ بیٹا موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرہوگئی، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر دم توڑ گیا ،نوجوان کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ملہہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔