190 کلومیٹر طویل سڑکوں کی حالت زار ہوچکی،سڑکوں پر کارپٹنگ کا کام نہ کیا جاسکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) سڑکوں میں گڑھے ، لاہورئیے نکونک ہو چکے شہر لاہور میں 190 کلومیٹر طویل سڑکوں کی حالت زار ہوچکی، عرصہ دراز سے پیچ ورک اور کارپٹنگ نہ ہونے سے سڑکوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں، ایل ڈی اے کے بلندوبالا اعلانات کے باوجود سڑکوں پر کارپٹنگ کا کام نہ کیا جاسکا، شہر میں ایل ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے اسفالٹ پلانٹ کا فعال ہونا بھی عوام کے لئے سودمند ثابت نہ ہوسکا، شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک کا کام بھی رک گیا، شہر کے پوش علاقے کی اکھڑی سڑکیں ٹریفک روانی میں بڑی رکاوٹ پیدا کرنے لگیں۔