سڑکوں پر گڑھے، گاڑی ، ریسکیو ٹرک دھنس گئے

 سمن آباد سیوریج لائن ٹوٹنے سے سڑک پر گڑھا، گاڑی گر گئی،برکت مارکیٹ کے قریب ریسکیو ٹرک پھنس گیا 
 رستم پارک میں نالہ کے قریب شگاف پڑنے سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ،شاہراہِ نظریہ پاکستان پر بھی گڑھا پڑ گیا 
لاہور( کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقہ رستم پارک نالہ کے قریب سیوریج لائن ٹوٹنے اور سڑک بیٹھنے سے شگاف پڑ گیا۔شگاف پڑنے کے باعث کار بھی گڑھے میں گر گئی، کھڑی گاڑی گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،شگاف پڑنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، حفاظتی ٹیپ لگا کر راستے کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب برکت مارکیٹ کے قریب ریسکیو کے ڈی واٹرنگ ٹرک کے ٹائر گڑھے میں پھنس گئے جسے بعدازاں کرین کی مدد سے گڑھے سے باہر نکالا گیا۔