لاہورئیے مردار کھانے سے بچ گئے

ساڑھے4من بدبووالامضرصحت گوشت برآمد ، لاہور کیمختلف ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں سپلائی ہوناتھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے بدبودارگوشت کی لاہور سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی پولیس نے لاہورمیں فروخت کیلئے لایا جانے والا ساڑھے4من بدبووالامضرصحت گوشت برآمد کر لیاترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے مانگامنڈی کے قریب مشکوک کارکوروکاتھا ،مردہ گوشت لاہور کے مختلف ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں سپلائی ہوناتھا تاہم پٹرولنگ افسران نے تعاقب کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم نے انکشاف کیاوہ یہ گوشت لاہورلیکرجارہے تھے،بدبودارگوشت کی فوڈ اتھارٹی کوبھی اطلاع کر دی گئی۔برآمدگوشت، ملزمان اورگاڑی مزیدکارروائی کیلئے فوڈاتھارٹی کے حوالے کردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس مضر صحت گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنانے پر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی۔