مجاہد سکواڈ نے10من مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی، ملزم شوکت اور علی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ جاری ہے، شہری مردہ مرغی کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔ ترجمان موبائلز کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ این ایل سی نے 10 من مردہ مرغی کی ترسیل ناکام بنا دی۔ شہر میں مردہ مرغی کے گوشت کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان شوکت اور علی کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ملزمان گاڑی میں مردہ گوشت مریدکے سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔ مضر صحت گوشت کی تلفی اور دیگر کارروائی کے لیے محکمہ فوڈ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں اور ناکہ جات پر سپروائزری آفیسرز کی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی کا عمل جاری ہے