ایل ڈی اے :90ہزار فائلوں کی جانچ پڑتال مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب بٹ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی شرکت کی۔ ایل ڈی اے ابھی تک 90 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کر چکا ہے۔ایل ڈی اے باقی ماندہ فائلوں کی سفٹنگ مکمل کرنے کے لیے پیلرا اور پلس ٹیم سے مدد لے گا۔اجلاس میں ڈی جی پیلرا نے بریفنگ دی۔