پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع: آج جانچ پڑتال ہوگی

 لاہور(آئی این پی )پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ آج ہفتہ کو کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ پنجاب سے پروفیسرساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخابات کے لئے مجموعی طور پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کی طرف سے کرنل ریٹائرڈ اعجازمنہاس، خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اورمہرعبدالستار نے کاغذات جمع کرائے۔ ریٹرننگ آفیسرصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے۔ تمام امیدواروں آ ج 17مئی کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے۔جبکہ الیکشن29مئی کوہوں گے۔