مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی

لاہور(آئی این پی)مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے3,339 شہریوں کی درخواستوں کی دوبارہ سے جانچ پڑتال ہوگی۔حکام کے مطابق شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیٹا کی دوبارہ سے تصدیق کی جائے گی ،سماجی طور پر کمزور خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کے لیے الگ سے ڈیٹا طلب کیا گیا تھااورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو مجموعی طور پر 9,498 افراد کا ڈیٹا موصول ہواہے۔مستحقین کے لیے 6,159 راشن کارڈز کی طباعت مکمل کرلی گئی ہے،پنجاب میں راشن کارڈ کے لیے چار ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جواشیا خوردونوش کی خریداری پر راشن کارڈ سے حاصل ہوگی ۔