نئی دہلی (آئی این پی )ایئر انڈیا کے بوئنگ 787طیارے کے حادثے میں 270افراد کی ہلاکت کے بعد، بھارتی ایوی ایشن ریگولیٹر نے تمام بوئنگ 787طیاروں کی جامع جانچ کا حکم دے دیا ، جس کا مقصد حادثے کی وجوہات کا کھوج لگانا اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا ئویقینی بنانا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے مقامی ایئرلائنز کی جانب سے چلائے جانے والے تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔