لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے3 ملزمان افضل،نادر اور لازر مسیح کوگرفتار کرلی مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی پولیس نے مقتولہ کے بھائی نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاچوہنگ پولیس نے ملزمان افضل ،نادر اور لازر مسیح کو گرفتار کرلیاملزم افضل مسیح نے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا. ملزمان نے نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی پھرمقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے لاش کوارٹر سے برآمد کی گئی۔ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔