ہم دہشت گردی جیسی عفریت کا مقابلہ کر رہے ہیں، بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا بہت اہم کردار رہا ہے،پاکستان کو پیچیدہ عالمی حالات، معاشی دبا سے نمٹنے کے لیے نوجوان افرادی قوت کا جذبہ درکار ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں رانا مشہور احمد خان نیپوری قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یومِ پاکستان 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں کے ایک آزاد ملک کے قیام کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پوری قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا بہت اہم کردار رہا ہے،پاکستان کو پیچیدہ عالمی حالات، معاشی دبا ئوسے نمٹنے کے لیے نوجوان افرادی قوت کا جذبہ درکار ہے ۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہم دہشت گردی جیسی عفریت کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہماری بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے ملک و قوم کی خدمت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔