نوجوانوں کیلئے مختصر مدتی تربیتی پروگرام بنائے جارہے ہیں:رانا مشہود

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ‘حکام سے ملاقاتیں
واشنگٹن (آن لائن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔وہ امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ میں گفتگو کر رہے تھے۔یونیورسٹی آف شکاگواور دیگر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خاںنے کہا کہ  وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے