حکومت نوجوانوں کی مکمل معاونت و حمایت کے لیے پرعزم :رانا مشہود

وزیراعظم کی یونی ورسٹی اولمپیاڈ اہم منصوبہ، مقصد ملک بھر سے 3اہزاریتھلیٹس کو ایک پلیٹ فارم پر لاناہے 
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی مکمل معاونت اور حمایت کا عزم رکھتی ہے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں، وزیراعظم کی یونی ورسٹی اولمپیاڈ ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد ملک بھر سے 3,000 ایتھلیٹس کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی زیر صدارت ملک بھر کی تمام یونی ورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کی یونی ورسٹی اولمپیاڈ 2024کی تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اولمپیاڈ 21نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا اور اس میں ملک بھر سے 3اہزاریتھلیٹس شرکت کریں گے۔اس قومی کھیلوں کے مقابلے میں یونی ورسٹیوں کے طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔اولمپیاڈ پاکستان میں طلبہ کے لیے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹس میں سے ایک ہوگا جس کا مقصد جسمانی فٹنس، کھیلوں کی روح اور نوجوانوں میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے دوران، چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اس ایونٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اولمپیاڈ نوجوان ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی مکمل معاونت اور حمایت کا اعادہ کیا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم کی یونی ورسٹی اولمپیاڈ ایک اہم منصوبہ ہے جو پورے ملک سے 3اہزاریتھلیٹس کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے، ایونٹ کے ذریعے نہ صرف صحت مند مقابلے کو فروغ دیا جا رہا ہے بل کہ یہ نوجوانوں کو اپنے یونی ورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد خان بھی موجود تھے، جنہوں نے یونی ورسٹیوں اور حکومتی اداروں کے درمیان اشتراک و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔