نوجوانوں کی ہنرمندی، روزگار اور ٹریننگ کیلئے کام کر رہے ہیں:رانا مشہود

 یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ کو روزگار، ٹریننگ اور بیرون ملک مواقع، موسمیاتی تبدیلی اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی پروگرام شروع  ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اعلی تعلیمی تحقیق سے بھرپور فائدہ اٹھانے کو  تیار ہے،پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی 2010 میں بنائی گئی،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ کو روزگار، ٹریننگ اور بیرون ملک مواقع فراہم کیے جا رہے  ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایپ سپ کے زیرِ اہتمام ریکٹر کانفرنس 2025  کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہودنے کہا   ایپ سپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  حکومت   اعلی تعلیمی تحقیق سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے  لئے  تیار ہے۔ ہم نوجوانوں کی ہنرمندی، روزگار اور ٹریننگ کیلئے  چار ایز کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی 2010 میں بنائی گئی،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ کو روزگار، ٹریننگ اور بیرون ملک مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،حکومت موسمیاتی تبدیلی اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کر رہی ہے۔کانفرنس میں ملک بھر کی 30 سے زائد جامعات کے سربراہان شریک ہیں