جنرل فیض اور نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچایا
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان رانا مشہوداحمد خاں نے جنرل فیض اور نیازی گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے، جس نے پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچایا۔جنرل فیض کو سزا ابھی ابتدا ہے بہت سے سیاستدان بھی اس کی زد میں آئیںگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کر کے ان کی زندگی سنوارنے اور انہیں قومی ترقی کا حصہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت فنی تعلیم، سائنس، آئی ٹی، ایگریکلچر، آرٹس اور ڈیزائن سمیت تمام اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر سافٹ لونز، انوویشن ایوارڈز، لیپ ٹاپ اسکیم اور دانش اسکولوں کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا رہا ہے