یو اے ای ، سنگاپور اور بلجیئم میں تقریبات ،پرچم کشائی کی گئی ،پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے 85ویں قومی دن کی مناسبت سے بیرون ملک سفارتخانخوں میں بھی بھرپورانداز میں منایا گیا ۔اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی ۔تفصیل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارتخانے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کا آغاز سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا جبکہ قومی ترانہ بھی بجا یا گیا؎متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔تقریب کے دوران صدرمملکت ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے قومی دن کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے،پاکستانی طلبا نے ملی نغموں کو قومی جذبے اور جوش و خروش سے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ پاکستان ہائوس سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ہائی کمیشن کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، اس کے بعد ڈپٹی ہائی کمشنر سلمان محمود اور پریس کونسلر اطہر زیب عباسی نیصدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔یوم پاکستان جوش و خروش سے منانے کے لیے برسلز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی اور اپنے پیارے وطن کے ساتھ اپنے مضبوط رشتے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان اوورسیز فورم بیلجیئم کے چیئرمین راجا محمد خالد اور کمیونٹی کے مشترکہ تعاون سے وی آر پاکستان فورم کے محرک فرید خان نے کیا تھا۔ شرکا نے پاکستان کی خوشحالی اور سمندر پار پاکستانیوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔