سرکاری عمارتوں پر قومی اور کشمیری پرچم لہرائے گئے ، شہدا کشمیر کو خراجِ عقیدت،پاکستان سے محبت ہماری شناخت اور غیرت کا حصہ ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل راٹھور
اسلام آباد،مظفر آباد،سری نگر(آئی این پی ) لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یومِ الحاقِ پاکستان بھرپورانداز میں منایا اور اس عہد کی تجدیدِ کی گئی کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی 19جولائی 1947 کو منظور ہونے والی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رہے گی ۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے مختلف تقریبات، سیمینارز، ریلیوں، دعائیہ اجتماعات اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیاچودھری لطیف اکبر نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی ہے کہاکہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان، شناخت اور قومی غیرت کا حصہ ہے۔ کشمیری عوام نے اس رشتے کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آج بھی اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد پر ثابت قدم ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے