مدینہ(آئی این پی )رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں 120 ممالک سے آئے 4,000 معتکفین کو خصوصی انتظامات کے تحت عبادت کا موقع فراہم کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، معتکفین کی سہولت کے لیے مکمل طبی سہولیات، افطار، عشائیہ اور سحری کی فراہمی، موبائل چارجنگ سٹیشنز، اور سامان رکھنے کے لیے لاکرز مہیا کیے گئے۔مردوں کے لیے مسجد کے مغربی چھت والے حصے میں اعتکاف کی جگہ مختص کی گئی، جب کہ خواتین کے لیے شمال مشرقی سیکشن میں دروازہ نمبر 24 اور 25A سے داخلے کی اجازت تھی۔