مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف ، رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع

ریاض(نیٹ نیوز ) مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔