پورٹل کے ذریعے افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا
مدینہ منورہ(آئی این پی )رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں افطاری فراہم کرنے والوں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیئے گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے افطار فراہم کرنے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا،اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں اور افراد کو ہی افطاری کرانے کے اجازت ہو گی جن کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔قوانین کے مطابق افطار کرانے والے بنیادی مینیو میں 2 اضافی اشیا شامل کر سکیں گے، بنیادی اشیا میں کھجور، روٹی، دہی، رول اور پانی شامل ہیں، اضافی اشیا میں گری دار میوے، کپ کیک، پائی، مامول (بسکٹ کی ایک قسم)، کریم یا بھری ہوئی کھجوروں کے آپشن موجود ہیں