مسجد نبوی میں تین ہزار دو سو ، مسجد الحرام میں تین ہزار اعتکاف کررہے ہیں
حرمین میں لاکھوں فرزندان نے اکیسویں شب کی تراویح اور قیام اللیل ادا کی
مکہ مکرمہ(آئی این پی)سعودی عرب میں اکیسویں روز ے کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی مساجد میں گزشتہ رات سے اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں تین ہزار دو سو جبکہ مسجد الحرام میں تین ہزار افراد اعتکاف کررہے ہیں،مسجد نبوی کی انتطامیہ نے اعتکاف کے لیے چارمرکزی ہالوں میں 48 مقامات مختص کی ہیں۔مسجد نبوی میں مردوں کے لییمشرقی چھت پرجبکہ خواتین کے لیے مشرقی سمت کی نئی توسیع شدہ حصے انتظام کیا گیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے معتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حرمین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے 21 اکیسویں شب کی تراویح اور قیام اللیل ادا کی۔