گھوٹکی میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر متاثرہ خاندان نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گاؤں وزیر چاچڑ میں 3 مئی کو چار ملزمان نے اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور ان کے مطابق ’’وڈیرے نے ظلم کیا ہے‘‘۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔