محسن نقوی کا دیر لوئر آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین

محسن نقوی کا دیر لوئر آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دیر لوئر میں کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خطرناک نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں پر فخر ہے جنہوں نے خیبرپختونخوا میں خوارجی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی اور پولیس کے اہلکار ملک میں امن کے قیام کے لیے فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔