ریگی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، محسن نقوی کا پولیس و سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

ریگی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، محسن نقوی کا پولیس و سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "فتنۂ ہندوستان" کے دہشتگردوں کا خاتمہ ملکی امن کی بڑی کامیابی ہے اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔