وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خوارجی دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خوارجی دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا منہ توڑ جواب دیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنایا ہے، اور موجودہ کارروائی بھی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور پروفیشنل جوانوں پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی قربانیوں اور محنت سے ملک و قوم کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔