وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دیر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا، "کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو بڑی کامیابی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم کو اپنے دلیر سپوتوں پر فخر ہے اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔"محسن نقوی نے شہید ہونے والے 2 شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ تربیت، بہادری اور ملکی سلامتی کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کامیاب آپریشنز سے دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے جا رہے ہیں اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔