سوات (سپورٹس ڈیسک) دوسرے نعمان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے جیت کانجو کو 0-3 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اس موقع پر تحصیل کونسل سوات کے سابق رکن اور مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان مہمان خصوصی تھے۔ گزشتہ روز بلوگرام گراونڈ، سوات میں ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ مانیار کلب اور جیت کانجو کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں مانیار کلب نے جیت کانجو کو 0-3 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئیکوالیفائی کر لیا۔ مانیار کلب کی طرف حبیب نے پہلا گول اور سلمان سینئر نیدوسرا گول کیا۔ جبکہ تیسرا گول جیت کانجو کی ٹیم کے کھلاڑی نے اپنے خلاف خود کرکے مانیار کلب کو 0-3 گول سے کامیابی دلا دی۔ آج، بدھ کو یونائٹیڈ گورڑہ کلب کا مقابلہ چٹان قمبر کلب سے شام پانچ بجے ہوگا۔