کراچی (سپورٹس ڈیسک ) آل کراچی جشنِ کیماڑی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کراچی ککرز کلب اورناکہ سٹار کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیماڑی کراچی کے جنرل سیکرٹری و جنرل کونسلر پٹھان کالونی (پیپلز پارٹی) کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی گزشتہ روز آزاد شاہین فٹ بال گراؤنڈ (بنارس) میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ککرز کلب نے کالونی اسٹار کلب ساؤتھ کراچی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ دوسرے میچ میں ناکہ اسٹار کلب نے ماڑی پور ٹکری کلب کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ماڑی پور ٹکری کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم مارجن کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے 96 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔