کیپٹن اصمد گلفام شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،الرحمن کی آفیشل ٹیم نے میچ جیت لیا

 الرحمن ڈویلپرز کے زیرِ نگرانی الرحمن گارڈن فیز ٹو میںدونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی 
 ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر میاں محمد مشتاق اور میاں عبدالرزاق کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون کو بھی خوب سراہا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)الرحمن ڈویلپرز کے زیرِ نگرانی الرحمن گارڈن فیز ٹو کے ایم بلاک فٹبال گراؤنڈ میں کیپٹن اصمد گلفام شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آٹھواں اور نواں میچ شاندار مقابلے کے ساتھ کھیلا گیا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم الرحمن کی آفیشل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھی برتری سے میچ اپنے نام کر لیا۔ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر میاں محمد مشتاق اور میاں عبدالرزاق کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے تعاون کو بھی خوب سراہا گیا۔