بنوں (سپورٹس ڈیسک ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج، بدھ، 19 اگست کو کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ٹورنامنٹ 22 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا اور ٹورنامنٹ میں خیبرپختو نخوا کی 32 ٹیموں سمیت ملک بھر سے 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظورہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دے دی ہے۔