آزاد شاہین کیماڑی فٹ بال ٹورنامنٹ میں آزاد مشوانی کلب نے ناکہ سٹار کلب کو 2-3 گول سے ہرا دیا

کراچی (یواین پی ) آزاد شاہین آزاد شاہین کیماڑی فٹ بال ٹورنامنٹ میں آزاد مشوانی کلب نے  ناکہ اسٹار کلب کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر آزاد شاہین فٹ بال کلب کے چیئرمین اسلام الدین اور سیکرٹری محمد نواب کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز آزاد شاہین فٹ بال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں آزاد مشوانی کلب نے  ناکہ اسٹار کلب کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک آزاد مشوانی کلب کو ناکہ اسٹار کلب کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دو، دو گول کئے۔ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔