ریس کورس ،ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نعمان کو قربان لائن کچی آبادی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم علاقے اور گرد و نواح میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھاکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔