لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم عمر منیر منشیات فروشی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیاگیا۔ملزم رہائشی آبادیوں میں پیدل اور موٹر سائیکل پر منشیات فروشی کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے 2680 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔