لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو مزنگ اڈا کے علاقے سے گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ناصر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے علاقے اور گرد و نواح میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔