لاہور(کرائم رپورٹر)بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہیریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نہر سے نکال لی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم متوفی کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔