ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے علاقہ شاداب ٹا ئون میں نہر 9ایل سے تقریباً 37سالہ نامعلوم نوجوان کی تیرتی ہوئی لاش ملی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملہ نے نہر سے نکال کر لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کی، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔