لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، سورج کی تیز تپش کے باعث موسم شدید گرم اور حبس زدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
اگرچہ آسمان پر جزوی طور پر بادل موجود ہیں، تاہم محکمہ موسمیات نے آج بارش کے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس نہیں کی جا رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔