صبح کے وقت سورج کی تپش سے شہر کا موسم گرم رہا، درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور میں موسم گرم رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کا موسم
کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد جبکہ سمندری ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔