بھکر میں سی سی ڈی کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے ایک مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں سونیا بی بی نامی خاتون کو 1120 گرام آئس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش اس نے ایک آن لائن نیٹ ورک اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔پولیس دعوے کے مطابق اس نیٹ ورک کا تعلق ایک ٹک ٹاکر امریز بلوچ سے جوڑا جا رہا ہے، جس پر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق یا عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔کارروائی کے دوران مزید مبینہ ملزمان کی گرفتاری اور ایک مقابلے میں ایک ملزم کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیے ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر روابط سامنے لائے جا سکیں۔