منشیات نیٹ ورک کا آن لائن شاپنگ برانڈ کے نام کے استعمال کا انکشاف، ویڈیو سامنے آگئی

منشیات نیٹ ورک کا آن لائن شاپنگ برانڈ کے نام کے استعمال کا انکشاف، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں مبینہ طور پر “کوکین کوئین” کے نام سے معروف ملزمہ انمول عرف پنکی کے منشیات نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کا نیٹ ورک مبینہ طور پر ایک معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کے نام کو غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعے پوش علاقوں تک بھی پارسلز کی صورت میں منشیات پہنچائی جاتی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ایک صارف نے چند ماہ قبل خفیہ ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی جس میں ایک رائیڈر کو پارسل ڈیلیور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں رائیڈر صرف ڈلیوری چارجز وصول کرتا ہے جبکہ اسے پارسل کے اندر موجود مواد کے بارے میں علم نہیں ہوتا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پارسل کھولنے پر اس میں سے مبینہ طور پر آئس (منشیات) برآمد ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل گروہ اور اس کے طریقہ کار کو بے نقاب کیا جا سکے۔