انمول عرف پنکی کیس: اہل خانہ کے منشیات نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا انکشاف

انمول عرف پنکی کیس: اہل خانہ کے منشیات نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا انکشاف

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے کیس کی تفتیش میں اس کے اہلِ خانہ سے متعلق بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ کے خاندان میں مجموعی طور پر 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، جن میں سے 3 بھائی مختلف مقدمات میں پہلے سے نامزد اور زیرِ تفتیش رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش کے نام مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں سامنے آئے ہیں۔ ان کے خلاف منشیات فروشی اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت کیسز درج ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق شوکت بخش کو مبینہ طور پر منشیات نیٹ ورک میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ وہ 2024 میں بوٹ بیسن تھانے میں درج ایک مقدمے میں گرفتار بھی ہو چکا ہے۔

اسی طرح ریاض بلوچ اور محمد ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور مبینہ منشیات نیٹ ورک کے تمام پہلوؤں کو جانچنے کے لیے ریکارڈ کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔